لائف سٹائلایجوکیشن

یوتھ امپیکٹ کے زیرِ اہتمام پہلے یوتھ ایکسلینس ایوارڈز کا انعقاد

کراچی: یوتھ امپیکٹ نے کراچی میں پہلے یوتھ ایکسلینس ایوارڈز کا انعقادکیا۔ یوتھ امپیکٹ ایک غیر منافع بخش اور ایوارڈ ونر ادارہ ہے اور مقصد بامقصد اور باکردار نوجوان سماجی رہنماتیار کرنے کیلئے وقف ہے۔ تقریب میں ملک میں سماجی تبدیلی،نوجوانوں کو بااختیار بنانے، ترقی کے مواقع فراہم کرنے، کمیونیٹیز کو مضبوط بنانے اورایک روشن اور جامع قوم کی تعمیر کیلئے انوویشن کو فروغ دینے میں ممتاز افراد اور اداروں کی کاوشوں کو سراہا گیا۔

Celebrating Youth Leadership at Youth Excellence Awards 2024

یوتھ امپیکٹ نوجوان لیڈشپ کو بااختیار بنانے کے مقصدکے ساتھ 13سال قبل قائم کیا گیا تھا۔ یوتھ امپیکٹ نے 128,000سے زائد زندگیوں کو تبدیل کیاہے۔ اس کے تجرباتی لرننگ اقدامات، آؤٹ ڈور کلاس رومز اور سماجی ایکشن پراجیکٹس نے دنیا بھر کے نوجوان تبدیلی سازوں پر دیرپا اثرات مرتب کیے ہیں۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن جیسے اہم ادارے یو تھ امپیکٹ کے پروگراموں سے مستفید ہوتے ہیں۔

یوتھ ایکسیلنس ایوارڈز 2024اسی مشن کی عکاسی ہیں اورایوارڈز کا مقصد ان لوگوں کے اعزاز کیلئے ایک پلیٹ فارم پیش کرنا ہے جو اپنی کمیونیٹیز میں لیڈرشپ اورسماجی ذمہ داری کی مثال ہیں۔ انڈس ہسپتال کے بانی ڈاکٹر عبدالباری خان یوتھ ایکسیلنس ایوارڈز کے سرپرستِ اعلیٰ تھے۔

تقریب میں ہیلتھ کیئر، تعلیم اور کمیونٹی ویلفیئرسمیت مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ممتاز اداروں کو ایوارڈز سے نوازا گیا جن میں الخدمت،انڈس ہسپتال،دی سٹیزنز فاؤنڈیشن، اسپیشل اولمپکس پاکستان اور گرین کریسنٹ ٹرسٹ شامل ہیں۔ کرن فاؤنڈیشن، جنریشنز اسکول، نسٹ،آئی بی اے اور آئی او بی ایم کو تعلیم کے شعبے اور مستقبل کے لیڈرزکی حوصلہ افزائی کے طورپر ایوارڈز سے نوازا گیا۔ کارپوریٹ سیکٹر میں ٹویوٹا انڈس موٹرز، حبکو، ایگری آٹو، ملٹی نیٹ، ایف ایف سی اور کریم کو جدّت پر مبنی اور پائیدار پریکٹسز کو سراہاگیا۔ اس کے علاوہ اورنج فری فاؤنڈیشن اور اخوت کوپسماندہ کمیونٹیز کو بااختیار بنانے کیلئے ان کے موئثر سماجی اور معاشی اقدامات کوسراہاگیا۔ سی ایس آر کلب، سینٹس اینڈ اسٹوریز اور پاکستان ہیومن کیپٹل فورم ایوارڈز کی تقریب میں پارٹنر تھے۔

یوتھ ایکسیلنس ایوارڈز 2024نوجوانوں کو بااختیار بنانے، لیڈرشپ اورسماجی ذمہ داریوں کیلئے یوتھ امپیکٹ کی لگن کے عہد کے طورپر کام کرتاہے۔

اس موقع پر یوتھ امپیکٹ نے ‘مرکز’کا بھی آغاز کیا۔ ایک عالمی معیار کا آؤٹ ڈور لیڈرشپ سینٹر زیریں ہمالیہ میں قائم کیا جائے گا جو یوتھ امپیکٹ کے قابلِ وسیع اور پائیدار نوجوانوں کی ترقی کے وژن کیلئے بیس کیمپ کا کام کرے گا۔

Back to top button