
آملے اور سوہانجنے (Moringa) کے اچار کے بہت سارے فوائد
پنجابی میں ایک کہاوت ہے
اولے دے اچار دا تے سیانیاں دی گل دا بعد وچوں پتہ لگے (
آ ملے کے اچار کا اور سمجھدار کی نصیحت کا بعد میں پتہ لگتا ہے )
میں نے دیکھا ہے کہ عموماً لوگوں کا آملے کا اچار کچھ عرصے بعد کالا ہو جاتا ہے میں اپ کو طریقہ بتانے لگی ہوں یہ میری ماں کا طریقہ ہے اور ایک سال بعد بھی اچار ویسے کا ویسا ہی رہتا ہے اور ہوتا بھی سرکے کے بغیر ہے
آملہ اچار طریقہ
اجزاء
- آملہ دو کلو
- میتھی دانہ ایک چھٹانک
- کلونجی ایک چھٹانک
- نمک
- سرخ مرچیں
- ہلدی
- سونف
- سرسوں کا تیل
سب سے پہلے آملے کو بہت ہلکے ہلکے کٹ لگا کے دیگچی میں ڈال کے پانی ڈالیں اور نمک اور ہلدی ڈال دیں ایک ہلکا سا ابال لے لیں
ابال ہلکا ہی ہونا چاہیے بہت زیادہ ان کو نہیں ابالنا اسی طریقے کی وجہ سے آملے کالے نہیں ہوں گے
پھر ان کو کسی ٹوکری میں ڈال لیں اور اچھی طرح خشک اور ٹھنڈے ہونے دیں
اس کے بعد کسی کڑاہی میں تھوڑا سا آئل شامل کریں اس کے اندر خشک آملے ڈالیں ساتھ ہی ہلدی مرچیں اور نمک شامل کریں اور ہلکا سا بھون لیں
چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے پر باقی سارے مصالحہ جات شامل کریں سرسوں کو ائل ڈالیں برتن کا منہ اچھی طرح بند کر کے رکھ دیں برتن کو روز ایک دفعہ اچھی طرح ہلا دیں چند دنوں میں اپ کا املے کا بہترین اچار تیار ہو جائے گا
سوہانجنا مولی اچار
اجزاء
- سوہانجنا دو کلو
- میتھی دانہ ایک چھٹانک
- کلونجی ایک چھٹانک
- نمک
- سرخ مرچیں
- ہلدی
- سونف
- سرسوں کا تیل
سوہانجنے کو اچھی طرح دھو کر خشک کر کے چھیلیں اور قتلے کاٹ لیں ۔
کسی ٹوکری میں ڈالیں اور اس کو ہلدی اور نمک لگا کے پورے ایک دن کے لیے چھوڑ دیں
اگلے دن اپ دیکھیں گے تو اس کا کڑوا پانی نکل چکا ہوگا پھر اس میں سارے مصالحہ جات شامل کریں اور کسی برتن میں ڈال دیں اور اس میں تیل شامل کر دیں اور اسی طرح برتن کا منہ بند کر کے رکھ دیں روز اچار کو اچھی طرح ہلائیں کچھ دنوں میں اچار بہترین تیار ہو جائے گا ۔
اس کو فرائی کرنے والے طریقے سے بھی بنا سکتے ہیں لیکن یہ طریقہ بھی بہترین رہتا ہے